جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

پاکستان کی سینئر ویمن کرکٹر کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

جویریہ رؤف نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کی خاتون کرکٹر جویریہ رؤف نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انہوں نے  2013 سے 2021 کے درمیان چار ون ڈے اور تیرہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی۔

 انہوں نے 2012 میں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کریئر کا آغاز کیا جبکہ انہوں نے اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 2013 میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

- Advertisement -

Image

جویریہ نے 2011 میں اپنے کریئر کی ابتدا کی تھی اور بارہ برس  پر محیط  کریئر میں انہوں نے   مختلف ڈومیسٹک مقابلوں میں حصہ لیا۔

جویریہ رؤف کا کہنا ہے کہ پرانی یادوں اور شکریہ کے جذبات  کے ساتھ  میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہی ہوں۔ یہ اتارچڑھاؤ کے ساتھ ایک اچھا سفر رہا ہے۔ میں اپنے ملک کی اعلیٰ ترین سطح پر نمائندگی کرنا ایک  اعزاز سمجھتی ہوں اور میں  پاکستان کرکٹ بورڈ کی شکر گزار ہوں جس نے مجھے یہ تمام مواقع فراہم کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں