اشتہار

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ نے متفقہ طور پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کردیا اور سراج الحق پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس ہوا، منصورہ میں اہم اجلاس کی صدارت نائب امیرلیاقت بلوچ نے کی، ملک بھر سے اراکین مرکزی مجلس شوریٰ اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کےاستعفے پرغور کیا گیا اور کہا گیا کہ جماعت اسلامی کے دستور کے مطابق استعفے پر فیصلہ کیا جائےگا۔

- Advertisement -

مرکزی مجلس شوریٰ نے متفقہ طور پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق استعفیٰ مسترد کردیا، ترجمان قیصر شریف نے بتایا کہ مرکزی مجلس شوریٰ کاامیرجماعت اسلامی سراج الحق پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

قیصر شریف کا کہنا تھا کہ امیر جماعت دستور کےمطابق ذمہ داریاں جاری رکھیں گے، انتخابات میں ناکامی امیر جماعت کی نہیں دھاندلی کی وجہ سے ہوئی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنی نشست پر تشریف لےآئے۔

بعد ازاں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی صدارت میں اجلاس جاری ہے ، سراج الحق کچھ دیر میں مرکزی مجلس شوریٰ سے خصوصی خطاب کریں گے۔

ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں ، چیف الیکشن کمیشن فوری استعفیٰ دیں ،اس حوالے سے سراج الحق آج پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں