تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

جماعت اسلامی کا مراسلے پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان نے بھی مبینہ دھمکی آمیز مراسلے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ سے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ کا جوڈیشل کمیشن بننے سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا اور لوگوں کو اعتماد ہوگا۔

امیر جماعت اسلام سراج الحق نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن سے کوئی بہتری نہیں آئے گی، انتخابات میں دھونس، دھاندلی اور دولت کی ریل پیل کا کلچر ختم کرنا ہوگا۔

سراج الحق نے کہا کہ تمام جماعتیں انتخابات میں متناسب نمائندگی کے اصول پر اتفاق کریں، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اسمبلیوں میں سیٹیں مختص کی جائیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ انتخابی ریفارمز کے لیے لیاقت بلوچ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیے دی ہے، جماعت اسلامی کی قائم کردہ کمیٹی تمام جماعتوں سے مذاکرات کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف منصوبوں پر توجہ کی بجائے بروقت الیکشن یقینی بنائیں۔

Comments

- Advertisement -