اشتہار

مقننہ اور عدلیہ ایک دوسرے کیخلاف مورچہ زن ہیں، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ مقننہ اور عدلیہ ایک دوسرے کیخلاف مورچہ زن ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پارلیمان میں نہ سوات نہ بلوچستان کے مسئلے پر بحث ہورہی ہے، سینکڑوں کی تعداد میں ہمارے بھائی شہید ہوئے اس پر بحث نہیں ہوئی۔

سراج الحق عام پاکستانیوں کے مسئلے پر ارکان بحث نہیں کررہے، لاہور میں نان کی قیمت 30 روپے تک پہنچ گئی یہ غریب کا مسئلہ ہے اس پر بحث نہی ہورہی۔

- Advertisement -

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نہ سپریم کورٹ میں کسی نے ازخود نوٹس لے کر غریبوں کی بات کی، آئین بھی ایک تختہ مشق ہے ہر کوئی مرضی کی تشریح کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک آئینی، سیاسی، معاشی اور اخلاقی بحران میں مبتلا ہے، روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور قرضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کا ایک دوسرے پر عدم اعتماد ہے، ملک میں توجہ عوام کی بجائے اور موضوعات پر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں