اشتہار

حکومت نےاداروں کومتنازع بنادیاہے، امیر جماعت اسلامی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے فل کورٹ نہ بناکر خود کو اور عدلیہ کو آزمائش میں ڈال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ فیصلے کےخلاف قرارداد منظور کرکے پاکستان کو آئینی بحران میں ڈال دیا ہے۔

پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نےاداروں کومتنازع بنادیاہے۔

- Advertisement -

پنجاب کے پی الیکشن کے فیصلے پر سراج الحق کا کہنا تھا کہ فل کورٹ کا مطالبہ سب کاتھا، فل بنچ نہ بنا کرچیف جسٹس نےخود کواور سپریم کورٹ کو آزمائش میں ڈالاہے۔

ملک کی معاشی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب ذاتی مفادات میں لگے ہیں،عوام کےلئےسانس لینابھی مشکل ہے، مہنگائی عروج پر ہیں اور ڈارصاحب کے آنے کے بعد ڈالر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں