ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

جماعت اسلامی کا پارلیمانی پارٹیوں سے رابطے کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے انتخابات پر اتفاق رائے کے لیے پارلیمانی پارٹیوں سے رابطے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے منصورہ کے پلیٹ فارم سے مذاکرات کے آغاز کی دعوت دے دی۔

سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن سے مسائل حل نہیں ہوں گے، جماعت اسلامی ایک ہی روز انتخابات کے حق میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی لڑائی نے ملک میں آئینی بحران پیدا کیا، ایک دوسرے کی نفی کے بجائے مشترکات کی طرف آنے کی ضرورت ہے، مثبت پیش رفت جس کے لیے قوم ترس رہی ہے وہ کوئی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ادارے متنازع ہو رہے ہیں، عدالتوں میں سیاسی مسائل حل نہیں ہوں گے، مارشل لا، ٹیکنوکریٹ یا صدارتی نظام سے بھی بہتری نہیں آئے گی، عوام ہی سے فیصلہ لینے سے مسائل حل ہوں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں