اشتہار

جناح ایئرپورٹ پر کھانے میں سنڈی، نجی کمپنی کا سیل کیا گیا لاؤنج دوبارہ کھل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھانے میں سنڈی نکلنے پر سیل کیا گیا نجی کمپنی کا لاؤنج جرمانے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافر کے کھانے سے کیڑا نکلنے کے معاملے میں بارڈر ہیلتھ سروسز نے نجی کمپنی کے لاؤنج پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ کیا، جسے کمپنی نے ادا کر دیا ہے۔

نجی کمپنی کا سیل کیا گیا لاؤنج دوبارہ کھول دیا گیا ہے، ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت کے لیے لاؤنج کو عارضی طور پر کھولا گیا ہے اور اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد مضر صحت کھانے اور کیڑے نکلنے کے شواہد پائے گئے تو مذکورہ کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا، کھانے میں سے کیڑا برآمد ہوا ہے اس لیے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کو مضر صحت کھانا ملنے کا انکشاف

ڈی جی سی اے اے کے مطابق سلاد میں سے نکلنے والی سنڈی کھانے میں کیسے آئی، اس کی تحقیقات جاری ہیں، لاؤنج میں ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے بنیادی اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دن مسافر کے کھانے سے کیڑا نکلنے اور مضر صحت کھانا پیش کرنے پر نجی کمپنی کا لاؤنج سیل کر دیا گیا تھا۔

 

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں