اشتہار

جناح ہاؤس حملہ، مزید 120 ملزمان کی شناخت ہو گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جناح ہاؤس پر حملے کرنے والے مزید 120 ملزمان کی شناخت کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے شناختی کارڈز، تمام ریکارڈ تفتیشی افسران کو دے دیا گیا ہے۔ ملزمان 8 مئی کو زمان پارک اور 9مئی کو جناح ہاؤس میں موجود پائےگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیوز، جیوفینسنگ سے ملزمان کی زمان پارک، جناح ہاؤس موجودگی پائی گئی، چیکنگ میں 154شارٹ لسٹ ہونےوالوں میں34صحافی،پولیس ملازمین تھے۔

- Advertisement -

حکام نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کےلئےخصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں‌جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ، انسداد ہشت گردی کی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔

ملڑی ایکٹ کےتحت کارروائی کیلئے کمانڈنگ افسر نے 16 شرپسندوں کی حراست مانگی، عدالت نے کمانڈنگ افسر کی استدعا کو منظور کرلیا، شرپسندوں پر جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کامقدمہ درج ہے۔

عدالت نے سابق ایم پی اےمیاں اکرم عثمان سمیت 16 ملزمان کو کمانڈ افسر کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا اور فیصلے میں کہا کہ کمانڈنگ افسرکےمطابق ملزمان آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 3،7 اور 9 کے تحت قصور وار پائے گئے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ 1952 کے تحت ٹرائل ہوسکتا ہے، پراسکیوشن نے کمانڈر کی درخواست پر اعتراض نہیں کیا، سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل 16ملزمان کو کارروائی کیلئےکمانڈرافسرکےحوالےکردے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں