اشتہار

’جوبائیڈن نے مودی کے سامنے ہردیپ سنگھ قتل کا معاملہ اٹھایا‘

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر جو بائیڈن نے G20 اجلاس میں مودی کے ساتھ کینیڈین سکھ علیحدگی پسندوں کے قتل کا معاملہ اٹھایا تھا۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق صدر جو بائیڈن اور دیگر رہنماؤں نے اس ماہ کے شروع میں G20 سربراہی اجلاس میں ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی سے کینیڈا کے اس الزام کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا کہ نئی دہلی سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل میں ملوث ہے۔

اخبار نے رپورٹ کیا کہ فائیو آئیز کے کئی ممبران جو کہ ایک انٹیلی جنس شیئرنگ نیٹ ورک ہے جس میں آسٹریلیا، کینیڈا، نیوزی لینڈ، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں نے سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کو براہ راست مودی کے ساتھ اٹھایا۔

کینیڈین میڈیا سکھ رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا اہم ثبوت سامنے لے آیا

- Advertisement -

اخبار نے رپورٹ کیا کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے اتحادیوں پر مودی کے ساتھ براہ راست مداخلت کرنے کی اپیل کے بعد بائیڈن اور دیگر رہنماؤں نے سربراہی اجلاس میں اپنے خدشات سے آگاہ کیا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، وائٹ ہاؤس فنانشل ٹائمز کی رپورٹ پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا لیکن ایک ترجمان نے جمعرات کو کہا کہ امریکا کو ان الزامات پر گہری تشویش ہے۔

ہندوستان نے قتل میں سرکاری طور پر ملوث ہونے کے کینیڈا کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے ان الزامات کو "بے بنیاد” قرار دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں