اشتہار

امریکی جنرل کا ڈونلڈ ٹرمپ کو صاف انکار

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی جنرل نےصدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوٹوک پیغام د یتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صدر نے بھی شمالی کوریا پر ایٹمی حملے کا حکم دیا تو ایٹم بم نہیں چلاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق کمانڈرامریکی اسٹریٹجک کمانڈجنرل جان ہائیٹن نے کینیڈا میں ایک دفاعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کے غیر قانونی احکامات کے آگے مزاحمت کروں گا‘ ٹرمپ نےغیرقانونی طورپرایٹمی حملےکاحکم دیاتوتسلیم نہیں کروں گا۔

کمانڈرامریکی اسٹریٹجک کمانڈجنرل جان ہائیٹن کا کہنا تھا کسی بھی طرح کے حملے سے پہلے بہت سے پہلوؤں پر غور کرنا ہوتا ہے ‘ لوگ سمجھتے ہیں کہ فوجی شایداحمق ہوتےہیں لیکن فوجی نازک صورتحال سےمتعلق بہت زیادہ سوچتےہیں ۔ کوئی یہ کیسے سمجھ سکتا ہے کہ جب ذمہ داری اس قدر زیادہ ہو تو فوجی حالات کا تجزیہ کیے بغیر فیصلہ کرے گا۔

- Advertisement -

شمالی کوریا امریکی حملے کےجواب میں جوہری حملے کےلیےتیار*

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بحیثیت کمانڈرمیراکام صدرکومشورہ دیناہے‘ شمالی کوریا کے ساتھ ایسی صورتحال پیش آئی اور مجھے اس قسم کے کوئی احکامات جاری کیے گئے تو میں صدر کو جواب دوں گا کہ یہ غیر قانونی ہے‘ وہ مجھ سے سوال کریں گے کہ قانونی طریقہ کیا ہے ؟‘ تب میں امریکی صدر کے ساتھ مل کر معاملے کا حل نکالوں گا۔

یاد رہے کہ رواں برس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا پر اٹم بم گرانے کی دھمکی تھی ۔

دوسری جانب پینٹا گون نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور کسی قسم کے تبصے سےگریز کیا ہے۔ خیال رہے کہ امریکی سینٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اختیارات کا جائزہ لیا جارہاہے کہ آیا وہ شمالی کوریا کے ساتھ جنگ چھیڑنے کا اور ایٹمی حملے کا حکم دینے کا اختیار رکھتے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں