جمعہ, ستمبر 20, 2024
اشتہار

مظفر گڑھ فیلڈ فائرنگ رینج میں پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ عسکری ٹریننگ

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان کور کے زیراہتمام مظفرگڑھ فیلڈفائرنگ رینج میں پاک فوج اوررائل سعودی لینڈفورسزکی مشترکہ عسکری ٹریننگ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ فیلڈ فائرنگ رینج میں پاک فوج اور رائل سعودی لینڈفورسز کی مشترکہ عسکری ٹریننگ جاری ہے۔

ملتان کور کے زیراہتمام مظفرگڑھ فیلڈفائرنگ رینج میں پاک فوج اوررائل سعودی لینڈفورسزکی مشترکہ عسکری ٹریننگ کی گئی۔

- Advertisement -

مشقیں پاک فوج،رائل سعودی لینڈفورسز کومہارت کاتبادلہ کرنے اور تجربات کےذریعےاپنی فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے ایک منفردذریعہ فراہم کریں گی۔

دونوں افواج نے بھرپور طریقے سے تربیت میں حصہ لیا اور نہایت خوش اسلوبی اوربلند جذبےکیساتھ ٹریننگ سے مستفید ہوئے۔

تربیتی پروگرام میں مشترکہ بیٹل پی ٹی، چھوٹے پیمانے پر آپریشنز،روم کلیئرنس،نزدیک سےنشانہ بازی، فائرنگ ، رپیلنگ کیساتھ ساتھ اور بھی جدیدمشقیں کی گئیں۔

ان مشقوں میں کوبرا ہیلی کاپٹروں نےبھی حصہ لیا، جس سےایک جنگ نماسماں پیداہوا ، دونوں فورسز نے دہشت گردی کے تناظر میں ہیلی کاپٹرسےماؤنٹنگ اورڈس ماؤنٹنگ کی مشقوں پرعبورحاصل کرنے کیلئے سخت ٹریننگ کی۔

ان مشقوں کےذریعےخطےمیں دہشتگردی کےواقعات کوکم کرنےمیں خاصی مدد ملے گی اور امن لانےکی طرف ایک مثبت پیشرفت ثابت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں