پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

عمران خان ہم سے اچھی سیاست کر رہا ہے، خواجہ سعد رفیق کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اعتراف کیا ہے کہ عمران خان ہم سے اچھی سیاست کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ اور پیپلز پارٹی کےمشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کا احوال سامنے آگیا، اجلاس میں خواجہ سعد رفیق نے اعتراف کیا کہ عمران خان ہم سے اچھی سیاست کر رہا ہے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز سرگرم نہیں تھے جس کی وجہ سے ن لیگ کو مشکلات ہیں، وزیر اعظم سے کہا ہے حمزہ شہباز کو کہیں پنجاب میں تگڑی اپوزیشن کریں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ اگر اب جگہ نہ ملی تو پنجاب میں پاؤں رکھنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی ، ہمیں پنجاب 5،4ماہ کے لیے مل گیا تو بہت کچھ کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی کے مسائل حل کرنے کیلئےاسٹیٹ گیسٹ ہاؤس تیار کرا رہے ہیں ، وزیر اعظم کے نمائندے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں بیٹھیں گے اور ارکان کے جائز مسائل کو حل کرائیں گے۔

حسن مرتضیٰ کا بھی کہنا تھا کہ ہمیں فعال ہونے کی ضرورت ہے ورنہ پی ٹی آئی مضبوط ہوجائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں