اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

جوروٹ نے جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے کپتان جوروٹ نے پاکستان کے لیجنڈری بیٹسمین جاوید میانداد کا بھارت کے خلاف بنایا گیا ریکارڈ توڑ ‏ڈالا۔

لیڈس ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے جوروٹ بھارت کے خلاف ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے چوتھے ‏بلے باز بن گئے ہیں۔

سابق کپتان جاوید میانداد نے بھارت کے خلاف 39 اننگز میں 2228 رنز بنا رکھے تھے اور سنگ میل کو انگلش کپتان ‏نے سنچری بنا کر عبور کر لیا۔

روٹ نے بھارت کے خلاف41 اننگز میں 2230 رنز بنائے ہیں جس میں 7 سنچریاں شامل ہیں جب کہ میانداد کی ‏بھارت کے خلاف سنچریوں کی تعداد 5 ہے۔

ٹیسٹ میں ہندوستان کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے نام درج ‏ہے جو 2555 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

سابق انگلش کپتان الیسٹر کک 54 اننگز میں 2431 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں