اشتہار

ایف بی ار سے ڈیٹا لیکس : صحافی شاہد اسلم کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مقامی عدالت نے سابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے ایف بی ار سے ڈیٹا لیکس کیس میں صحافی شاہد اسلم کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ عمرشبیر نے جنرل باجوہ کا ایف بی آر ڈیٹا لیکس کیس میں صحافی شاہد اسلم کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا تین صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

جس میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر کی جانب سے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، تفتیشی افسر نے بتایا کہ شاہداسلم نے ایف بی ار کے ملازمین کی معاونت سرکاری افسران کا ایف بی آر سے ڈیٹا لیا، ان کے پاس دیگر سرکاری افسران کا ایف بی آر ڈیٹا بھی موجود ہے۔

- Advertisement -

فیصلے کے مطابق پراسیکیوٹر کے مطابق شاہداسلم کے حوالے سے شریک ملزمان نے بھی بیان ریکارڈ کروایا، پروسیکیوٹر کی جانب سے بھی ملزم شاہد اسلم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

ملزم شاہداسلم نے کہا کہ وہ ذمہ دار صحافی ہیں، انٹرنیشنل میڈیا کےساتھ کام کر چکے ہیں، اس کو بےبنیاد اور جھوٹے کیس میں گرفتار کیاگیا ہے۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ وکیلِ ملزم کے مطابق شاہداسلم کو چوبیس گھنٹوں سے گرفتار کرکے رکھا ہوا لیکن ثبوت سامنے نہیں لائے گئے، شاہداسلم کو گرفتار کرنا غیرقانونی ہے۔

عدالت نے بتایا کہ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم شاہداسلم پر الزامات سنجیدہ نوعیت کے ہیں،مزید تفتیشی ضروری ہے، شریکِ ملزمان نے بھی ملزم شاہداسلم کا نام اہنے بیان میں لیا، تفتیش ضروری ہے۔

تفصیلی فیصلے میں کہنا تھا کہ ملزم شاہداسلم کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیاجاتاہے،ملزم شاہداسلم کو 16 جنوری کو دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں