تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

دباؤ میں آکر مجرمان کو بری کرنے والے جج نے خود کو گولی مارلی

بنکاک: تھائی لینڈ کے جج نے دباؤ میں آکر مجرمان کے حق میں فیصلے دینے کے بعد خود کو گولی مارلی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبے یالا کی عدالت میں جمعے کے روز جج کھاناکورن نے مجرمان کے حق میں فیصلہ سنانے کے بعد اپنے سینے پر پستول رکھ کر گولی چلا دی۔

رپورٹ کے مطابق جج نے گولی مارنے سے قبل کمرہ عدالت میں موجود افراد کو مخاطب کر کے کہا کہ مجرموں کو بری کرنے کے لیے ساتھی ججوں نے دباؤ ڈالا، میں اپنے حلف کی پاسداری نہیں کرسکا اس لیے عزت سے مرنے کو ترجیح دوں گا۔

جج کی فائل فوٹو

گولی لگنے کے بعد احاطہ عدالت میں موجود افراد نے فوری طور پر جج کو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹر نے سرجری کر کے گولی نکالی اور پھر انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرلیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق جج کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

تھائی لینڈ کے عوام نے جج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عدالت کے باہر پھو ل رکھے اور کھاناکورن کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اُن کے فیصلے اور اقدام کو اچھی طرح سے سمجھتے ہیں۔

عدالت کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جج نے اپنے ذاتی معاملات کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا، کھانا کے الزامات پر ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے جو تحقیقات کرے گی اور اگر کوئی ملوث ہوا تو اُس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -