20.8 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

عثمان کاکڑ کی موت کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن قائم

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچستان حکومت نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی ‏موت کی جوڈیشل تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے شتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیئر رہنما عثمان کاکڑ ‏کی موت کی جوڈیشل تحقیقات کا فیصلہ کرتےہوئے بلوچستان ہائیکورٹ کے 2ججزکی سربراہی میں ‏تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔

دو رکنی کمیشن کی سربراہی ہائیکورٹ کےجسٹس نعیم اختر افغان کریں گے جب کہ جسٹس نذیر ‏احمد لانگو جوڈیشل کمیشن کے رکن ہوں گے۔

- Advertisement -

محکمہ داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ کمیشن30 دن کے اندر عثمان کاکڑ کی موت سے متعلق ‏رپورٹ پیش کرے گا۔
محکمہ داخلہ بلوچستان جوڈیشل کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یاد رہے پشتونخواہ میپ کے سابق سینیٹر عثمان کاکڑ سرپرچوٹ لگنےسےشدیدزخمی ہوئے، جس ‏کے بعد انھیں کوئٹہ سے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ 21 جون کو انتقال کرگئے ‏تھے۔

بعد ازاں مرحوم عثمان کاکڑ کے بیٹے نے والد کے قتل کا شبہ ظاہر کیا تھا ، بیٹے خوش حال خان ‏نے دعویٰ کیا تھا کہ میرے والد کو قتل کیا گیا ہے، واقعے کے وقت والدگھر میں اکیلے تھے، لگتا ‏ہے ان پر ایک سے زیادہ افراد نے حملہ کیا ہے۔

عثمان کاکڑ کی لاش کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں وجہ موت طبعی قرار دے دی گئی تھی ، ‏ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لاش پر کسی تشدد یا جسمانی زخم کے نشانات نہیں ہیں، سابق ‏سینیٹر کی موت کی وجہ برین ہیمبرج سے ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں