جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

جے یو آئی آج کراچی میں پاور شو کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) آج کراچی میں پاور شو کرے گی، جلسے سے مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) آج کراچی میں پاور شو کرے گی، جے یوآئی سندھ کےتحت عوامی اسمبلی کےعنوان سے جلسہ ہوگا۔

جے یو آئی کا جلسہ مزار قائد کے سامنے کوریڈور تھری پر کیا جائے گا ، مولانا فضل الرحمان جلسے سے خطاب کیلئے کراچی پہنچ گئے۔

- Advertisement -

جے یو آئی کے جلسے کا آغاز شام 4 بجے ہوگا، سندھ بھر سے جے یو آئی کارکن پہنچیں گے ، جلسے کی تیاریاں جاری ہے اور استقبالیہ کیمپ قائم کردیے گئے۔

جلسے کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے کوریڈور تھری کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں