تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

’’مریم نواز کی نیب میں پیشی، پی ڈی ایم کا ’عورت مارچ‘ قرار‘‘

کراچی: جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے مریم نواز کی نیب میں پیشی کو پی ڈی ایم کا ’عورت مارچ‘ قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم رینٹل مارچ کی منسوخی کے بعد مریم کی نیب میں پیشی کے دوران 26 مارچ کو عورت مارچ کرے گی۔

حافظ حسین احمد نے کہا کہ عورت مارچ کا ایجنڈا وہی رینٹل مارچ کا ایجنڈا ہے، مارچ کا ایجنڈا کرپشن بچاؤ ہے اور اس کی منزل نیب کا ادارہ ہے۔

جے یو آئی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کے بقول نیب پیشی پر لاکھوں کارکنان ساتھ ہوں گے، ان لاکھوں کارکنوں میں سے اکثریت سے ’سلیمانی ٹوپی‘ پہنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کی ناکامی سے استعفوں تک ہمارا موقف سچ ثابت ہوا، رینٹل مارچ کی منسوخی تک ہمارے موقف کا ایک ایک لفظ سچ ثابت ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ’’یکم تاریخ سے پہلے ہی پی ڈی ایم کو سیاسی ’اپریل فول‘ کا سامنا کرنا پڑا‘‘

حافظ حسین احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام کوششیں کرپٹ مجرموں کو بچانے کی ناکام کوشش ہے، ملک کی لوٹی ہوئی دولت کو لندن کے پناہ گزین بے دریغ استعمال کررہے ہیں۔

جے یو آئی رہنما نے کہا کہ نظریاتی بننے والا مشرف سے لے کر آج تک تین این آر او لے چکا ہے اور چوتھے این آر او کی تیاری میں ہے۔

Comments

- Advertisement -