جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

’’نواز شریف نے فضل الرحمان کو نمائشی صدر بنایا تھا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جے یو آئی کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا نمائشی صدر بنایا تھا۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم غیر فطری اور مفاداتی اتحاد تھا، پی ڈی ایم سے فائدہ اٹھانے کے لیے نواز شریف نے ہوشیاری سے کام لیا۔

انہوں نے کہا کہ نمائشی صدر ہونے کی وجہ سے فضل الرحمان سے اختلاف کیا تھا، نواز شریف نے اپنے معاملات سیدھا کرنے کے لیے پی ڈی ایم بنائی تھی۔

حافظ حسین احمد نے کہا کہ پیپلزپارٹی سیاسی انداز میں اپنے معاملات آگے بڑھا رہی تھی، پیپلزپارٹی نے بھی بڑی ہوشیاری سے پی ڈی ایم کو کٹھ پتلی بنادیا تھا۔

مزید پڑھیں: اے این پی نے پی ڈی ایم سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

انہوں نے کہا کہ اے این پی نے انتہائی طور پر اپنی سیاست کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے، شوکاز نوٹس تو مسلم لیگ ن اور ان کے رہنماؤں کو ملنا چاہیے، محمد زبیر ملاقاتیں کرتے تھے انہیں تو کوئی شوکاز نہیں دیا گیا۔

جے یو آئی رہنما نے کہا کہ ن لیگ یقیناً بڑی پارٹی تھی لیکن فضل الرحمان کو نمائشی رکھا گیا، پیپلزپارٹی نے بڑی ہوشیاری سے اپنے پتے کھیلے ہیں، ممکن ہے اب نئی سیاسی صف بندی ملک میں رونما ہوجائے۔

اہم ترین

مزید خبریں