تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

جنید جمشید کی نماز جنازہ فوجی اعزاز کے ساتھ ادا

اسلام آباد: قومی ائیرلائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 کو پیش آنے والے حویلیاں حادثے میں شہید ہونے والے معروف مبلغ جنید جمشید کی نماز جنازہ نور خان ائیربیس پر ادا کردی گئی‘ جس میں تینوں مسلح افواج کے افسران سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے معروف مبلغ جنید جمشید کی نماز جنازہ نورائیربیس پر ادا کردی گئی جس میں ائیرچیف مارشل سہیل امان سمیت تینوں مسلح افواج کے افسران‘ جنید جمشید کے بھائی‘  مولانا طارق جمیل ، اے آر وائی کے اینکر وسیم بادامی سمیت دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

جنید جمشید کے جسد خاکی کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا اورفوجی اعزاز کے بعد اُن کی میت سی ون تھرٹی کے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کردی گئی، جہاں اُن کی نماز جنازہ کل بروز جمعرات ڈیفنس میں واقع معین خان اکیڈمی میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی، نماز جنازہ سے قبل مولانا طارق جمیل بیان بھی کریں گے۔


پڑھیں: ’’ جنید جمشید کا سفر زندگی ‘‘


جنید جمشید کی تدفین دارالعلوم کورنگی میں کی جائے گی جہاں اُن کی وصیت کے مطابق قبر تیار کی جاچکی ہے۔

دوسری جانب طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 16 افراد کی شناخت کے بعد اُن کی نماز جنازہ پمز اسپتال کے باہر ادا کردی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -