ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

جانی ڈیپ ہرجانہ کیس: ایمبر ہرڈ سماعت کے دوران مگر مچھ کے آنسو بہاتی رہی، جج

اشتہار

حیرت انگیز

نیو یارک: ہالی ووڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ اور ان کی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ ہرجانہ کیس کا فیصلہ دینے والی جیوری کے ایک ممبر نے کیس کی سماعت کے دوران ایمبر ہرڈ کے رونے کو مگر مچھ کے آنسو قرار دیا ہے۔

ورجینیا کی عدالت نے چھ ہفتوں کے ٹرائل کے بعد جانی ڈیپ بمقابلہ ایمبر ہرڈ 50 ملین ڈالر ہرجانے کے کیس میں جانی ڈیپ کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔ 7 رکنی جیوری نے ایمبر ہرڈ کو حکم دیا تھا کہ وہ جانی ڈیپ کو 15 ملین ڈالر کا ہرجانہ ادا کریں۔ اس کیس کی سماعت کرنے والی جیوری میں شامل ایک رکن نے حال ہی میں مارننگ شو ’گڈ مارننگ امریکا‘ میں شرکت کی ہے۔

شو میں گفتگو کرتے ہوئے جیوری رکن نے کہا کہ کیس کے دوران ایمبر ایک جواب دے کر رونا شروع ہوجاتیں تھی اور دو سیکنڈ کے بعد ان کا رونا بالکل ختم ہوجاتا، ہمیں یہ رونا حقیقی نہیں لگا، دوسری جانب سوالوں کا جواب دیتے ہوئے جانی ڈیپ کے تاثرات زیادہ حقیقی تھے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا کی جانبدارانہ رائے عدالتی فیصلے پر اثرانداز ہوئی، ایمبر ہرڈ

جیوری رکن نے ایمبر ہرڈ کی جانب سے کیس پر سوشل میڈیا کے اثر انداز ہونے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت چار جیوری ارکان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہی نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم پر رشوت لے کر ڈیپ کے حق میں فیصلہ دینے کا الزام بھی غلط ہے، جیوری نے کیس کا فیصلہ پیش کیے گئے ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں