ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

جسٹس قاضی فائز کی جڑانوالہ آمد، متاثرہ مسیحی برادری سے ملاقات، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

جڑانوالہ : سپریم کورٹ کے سینئیر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جڑانوالہ میں متاثرہ مسیحی خاندانوں سے ملاقات کرکے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئیر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ نے جڑانوالہ کرسچن کالونی کادورہ کیا ار متاثرہ چرچز اور گھروں کی صورتحال کاجائزہ لیا۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےمتاثرہ مسیحی خاندانوں سےملاقات کی اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، اس موقع پر مقامی انتظامیہ کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو واقعہ اور متاثرین کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

- Advertisement -

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ مسلمانوں پر فرض ہے کہ وہ آگے بڑھ کر اقلیتوں کی مدد کریں اور ان کا تحفظ کریں۔ ہر کام حکومت پر نہیں چھوڑا جاسکتا ۔ سب کو مل کر مدد کرنی ہوگی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اہلیہ نے دانش اسکول کا بھی دورہ کیا اور اسکول میں مقیم متاثرہ مسیحی خاندانوں سےملاقات کی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رہائش ، خوراک اور طبی سہولتوں کا جائزہ لیا اور متاثرین کےمسائل سنے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دی۔

یاد رہے پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کے مبینہ واقعے کے خلاف اہل علاقہ مشتعل ہوگئے تھے اور مشتعل افراد نے چار گرجا گھروں، کئی مکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگادی تھی۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سو سے زائد افراد کو گرفتار کیااور ضلع بھر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی تھی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق 16اگست کو مظاہرین نے 19 چرچ اور 86 گھروں کو جلایا، سب سے زیادہ نقصان عیسیٰ نگری اور محلہ چمڑہ منڈی میں ہوا۔

محلہ کیمپ ، آبادی ٹیلیفون ایکسچینج ، فاروق پارک بھی متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں جبکہ مہاراں والا ، شہروآنہ ،کموآنہ اورچک 240میں بھی توڑپھوڑکی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں