تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جسٹن ٹروڈو کے ہم شکل ’افغان ٹروڈو‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

اوٹاوا: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے ہم شکل ’افغان ٹروڈو‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے ہم شکل ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں گنگناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کینڈین وزیراعظم کے ہم شکل ’افغان ٹروڈو‘ (عبدالسلام مفتون) کا تعلق افغانستان سے ہے اور وہ افغانستان کے رئیلٹی شو افغان اسٹار میں حصہ لے رہے ہیں۔

عبدالسلام مفتون رئیلٹی شو میں کئی مواقع پر باہر ہوتے ہوتے بچے ہیں اور افغان اسٹار کے 14 سیزن میں پہلے پوزیشن حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلام مفتون سنگر ہیں اور افغان صوبے بدخشاں میں میوز کے طالب علم بھی ہیں، سلام ٹروڈو بال اور آئی برو بھی کینیڈین وزیراعظم کی طرح ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق سلام مفتون رئیلٹی شو سے اتنے مشہور نہیں ہوئے جتنا کہ کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے مشابہ ہونے کی وجہ سے انہیں شہرت ملی ہے۔

سوشل میڈیا صارف لیو سیزکا کا کہنا ہے کہ عبدالسلام مفتون ہو بہو کینڈین وزیراعظم جیسے نظر آتے ہیں، ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ میں شو میں افغان ٹروڈو کو دیکھ کر حیران رہ گیا۔

رئیلٹی شو افغان اسٹار میں عبدالسلام مفتون نے ایک اور ایلی منیشن راؤنڈ کلیئر کرلیا ہے اور اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ رئیلٹی شو امریکا کے شو دی وائس سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے جسے افغان اسٹار کا نام دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -