اشتہار

بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر کے الیکٹرک کا مؤقف آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر کے الیکٹرک کا مؤقف سامنے آگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ حکومت کی درخواست پر کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہورہا ہے۔

- Advertisement -

کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق ریگولیٹڈ نظام میں بجلی قیمت اور دیگر چارجز کے تعین کی ذمہ داری حکومت اور نیپرا کے پاس ہے، قیمتوں میں ردوبدل کے الیکٹرک سمیت کسی بھی تقسیم کار کمپنی کا اختیار نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے سے 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کر دی گئی تھی۔

اضافہ مالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔ وفاقی حکومت نے نیپرا کی درخواست پر اضافے کی منظوری دی تھی۔

وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد اضافے کا اطلاق ہو جائے گا۔ کراچی کے صارفین کو اکتوبر اور نومبر میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

300 یونٹ والے صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے فی یونٹ جبکہ 301 یونٹ سے زائد والے صارفین کیلیے 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔

5 کلو واٹ سے زائد کے لوڈ والے صارفین کیلیے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ جبکہ الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کیلیے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں