اشتہار

کےالیکٹرک کو 3 روپے فی یونٹ وصولی کی اجازت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : کےالیکٹرک کو سبسڈی کی مد میں 3 روپے فی یونٹ واپس لینے کی اجازت مل گئی ، نوٹیفکیشن کے بعد کےالیکٹرک صنعتی صارفین سے رقم کی وصولی شروع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک صنعتی صارفین پر 3 روپےفی یونٹ کا بوجھ ڈال دیا گیا، کےالیکٹرک کو سبسڈی کی مد میں 3 روپےفی یونٹ واپس لینےکی اجازت مل گئی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نیپرا نے اپنا فیصلہ جاری کردیا ، جس میں کہا کہ سبسڈی دینے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے، نیپرا کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت نوٹیفکیشن جاری کرے گی ، نوٹیفکیشن کے بعد کے الیکٹرک صنعتی صارفین سے رقم کی وصولی شروع ہوگی۔

- Advertisement -

وفاقی حکومت نے جولائی تا دسمبر2019 انڈسٹریل ریلیف پیکج کا اعلان کیا تھا اور وفاقی حکومت کے پیکج کااطلاق پیک آورز اور آف پیک آورز کے لئے تھا۔

حکومت نے 22 جنوری 2020 کو آف پیک آورزکے لئے رعایت کوختم کیاتھا اور فیصلے کےبعدکےالیکٹرک نےسبسڈی کی رقم کی وصولی شروع کی تھی تاہم عدالت میں چیلنج ہونے پر سبسڈی کی وصولی روک دی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں