تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

آج کھانے میں حیدرآبادی کچے گوشت کی بریانی تیار کریں

آج شب معراج کے موقع پر بہترین پکوان بنائے جاتے ہیں اور اس میں اہل محلہ کو بھی شریک کیا جاتا ہے۔ اسی لیے آج ہم آپ کو حیدرآبادی کچے گوشت کی بریانی بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔


اجزا

چکن: 1 کلو

چاول: 1 کلو

دہی: 1 کلو

دار چینی: 2 عدد

لونگ: 8 عدد

چھوٹی الائچی: 4 عدد

کالی مرچ: 5 عدد

ادرک لہسن کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

لال مرچ پسی ہوئی: 1 کھانے کا چمچ

ہلدی: آدھا چائے کا چمچ

چھوٹی الائچی: 2 چائے کے چمچ

پیاز: چار عدد، فرائی، سلائس اور چورا کرلیں

ہرا دھنیہ باریک کٹا ہوا: آدھی گٹھی

دودھ: تھوڑا سا

زردے کا رنگ: تھوڑا سا


ترکیب

پہلے چاولوں میں دار چینی، لونگ، چھوٹی الائچی اور کالی مرچ ڈال کر ابال لیں۔

ایک پیالے میں چکن، دہی، ادرک لہسن کا پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی اور پسی چھوٹی الائچی کو اچھی طرح مکس کر کے میری نیشن کے لیے چھوڑ دیں۔

ایک پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز کو فرائی کر کے نکال لیں اور ایک طرف رکھ لیں۔

میری نیٹ کیے ہوئے گوشت کو فرائی پین میں ڈال دیں۔

پھر اس میں فرائی کی ہوئی پیاز اور ہرا دھنیہ ڈال دیں۔

اب گوشت کے اوپر فرائی کی ہوئی پیاز کا آدھا تیل ڈال دیں۔

ابلے ہوئے چاولوں کو ڈال کر پکالیں۔

دودھ اور زردے کے رنگ کو مکس کرلیں اور چاولوں پر ڈال دیں۔

بچے ہوئے تیل کو گرم کر کے اس میں تھوڑا سا زردہ رنگ ڈال کر چاولوں پر ڈال دیں۔

اس کو دم پر رکھ دیں اور جب پک جائیں تو ڈش میں ڈال کر سرو کریں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -