جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

قومی ویمن کرکٹر کائنات امتیاز حادثے کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر کائنات امتیاز کیچ پکڑنے کے دوران زخمی ہوگئیں۔

قومی ٹیم کی آل راؤنڈر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ہاتھ پر زخم کی وجہ سے پٹی بندھی ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’لڑکوں کے خلاف ہونے والے میچ میں کیچ پکڑنے کے دوران سیدھے ہاتھ انگوٹھے پر  گہری چوٹ آئی، جس پر ڈاکٹرز نے پانچ ٹانکے لگائے‘۔

مزید پڑھیں: قومی ویمن کرکٹر کائنات امتیاز نے منگنی کرلی

انہوں نے لکھا کہ اگر آپ  ایتھلیٹ بننے کے لیے پرعزم ہیں تو ایسی چوٹ آپ کے لیے ایک نئے سفر کا آغاز ہے۔

کائنات امتیاز نے لکھا کہ ’ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا، انشاء اللہ میں جلد واپس آؤں گی‘۔ قومی کرکٹر کی ٹویٹ کے بعد مداحوں نے اُن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور امید کی کہ وہ جلد شفاء یاب ہوکر میدان میں نظر آئیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں