اشتہار

’تم اپنے آپ کو مجھے بخش دو‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی پانچویں قسط نشر کی گئی جس میں مہک اور شمشیر کا سین مداحوں کو بھا گیا۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں نعمان اعجاز (بابا صاحب)، عتیقہ اوڈھو (شمشیر کی والدہ)، دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (مہک کی بہن)، شہود علوی (مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی (والدہ) کا کردار نبھا رہی ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ابھی مہک کزن کی جانب سے شادی سے انکار پر صدمے میں ہوتی ہیں اسی دوران شمشیر انہیں کال کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اب تک تو تمہیں اندازہ ہوگیا کہ تمہارے پاس میرے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔

- Advertisement -

مہک کہتی ہیں کہ ایک بار گلا کیوں نہیں گھونٹ دیتے یہ روز روز کا مرنا مجھے برداشت نہیں ہے اس پر شمشیر کہتے ہیں کہ تمہیں کیا لگتا ہے کہ میرے ہوتے ہوئے موت تم تک پہنچ سکے گی کبھی نہیں، بہت چاہنے لگا ہوں تم صرف میری ہو۔

مہک کہتی ہیں کہ تمہاری ہونے سے پہلے میں زہر کھا کر مر جاؤں گی، شمشمیر قہقہہ لگاتے ہوئے کہتے ہیں یہ ممکن نہیں ہے کیونکہ زہر لینے کے لیے تم جس دکان پر جاؤ گی تو وہ دکاندار تمہارے سامنے زہر کھا کر مر جائے گا اگر نہیں مرے گا تو میں مار دوں گا۔

وہ کہتی ہیں کہ جان بخش دو میری کون سے گناہ کی سزا دے رہے ہو۔

اس پر شمشیر کہتے ہیں کہ تم بخش دو نہ مجھے، میں تمہیں بہت چاہتا ہوں کوئی غلط ارادہ نہیں ہے، میرے پاس کیا نہیں ہے میں صرف تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں اور عزت کے ساتھ اپنانا چاہتا ہوں ورنہ کرنے کو تو میں کچھ بھی کرسکتا ہوں، پتا ہے کہ شرافت سے میں نے کبھی کچھ نہیں مانگا جتنی شرافت سے تمہیں تم سے مانگ رہا ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hammad Shoaib (@hammadshoaib1)

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں