تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

"میری اردو نہیں نکل رہی” درفشاں سلیم کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اداکارہ درفشاں‌ سلیم کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی.

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل "کیسی تیری خود غرضی” میں‌ مہک کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ درفشاں‌ سلیم کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں‌ انہیں اردو بولنے میں‌ مشکلات پیش آرہی ہیں.

وائرل ویڈیو میں‌ درفشاں‌ سلیم میک اپ کی ٹپس دے رہی ہیں‌ لیکن اردو ٹھیک طرح‌ سے نہیں‌ بول پارہی، وہ کہتی ہیں‌ کہ ابھی ابھی میں‌ اردو بولنے کا سوچتا ہے، کسی چیز کو مکس کرتے ہوئے وہ کہتی ہیں‌ کہ یہ یکجا ہوجائیں‌ ایک پھس پھس کی بوتل لینی ہیں‌ پھر ہم اس کو دھوں‌ گے.

اداکارہ دھو گے کے لفظ پر خود بھی بے ساختہ مسکرا دیتی ہیں.

درفشاں‌ پھر کہتی ہیں‌ کہ میری اردو نہیں‌ نکل رہی لیکن میں‌ نے اچھی اردو بولی ہے.

اداکارہ ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں ’مہک‘ کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ دانش تیمور ’شمشیر‘ کے کردار میں جلوہ گر ہیں۔

ڈرامے کے لکھاری ردین شاہ ہیں اور اس کی ہدایت کے فرائض احمد بھٹی نے انجام دیے ہیں، ’کیسی تیری خود غرضی‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر ہر بدھ کی رات 08:00 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -