اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں اہلیہ مہک (درفشاں سلیم) کے لیے شمشیر (دانش تیمور) نے بابا صاحب (نعمان اعجاز) کو دھمکی دے دی۔
ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو (مہوش، شمشیر کی والدہ)، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا تھا کہ مہک بھی شمشیر سے محبت کرنے لگی ہیں، وہ اہلیہ سے کہتے ہیں کہ ’اچھا لگتا ہے جب تم کہتی ہوں کہ میں تمہارا ہوں۔
تیسویں قسط کے پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شمشیر اپنے والد کو دھمکی دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’آپ اچھے سے جانتے ہیں بابا صاحب میں مہک کے لیے پاگل پن کی کسی بھی حد تک جاسکتا ہوں۔‘
وہ کہتے ہیں کہ ’آئندہ کوئی کوشش نہ کیجئے گا کہ کسی بھی طرح آپ مہک کو کسی بھی طرح کوئی نقصان پہنچائیں ورنہ اس کا نقصان زندگی بھر آپ اٹھائیں گے۔‘
ایک سین میں ’احسن مہک سے کہتے ہیں کہ میں جانتا ہوں کہ ندا نے تم سے بدتمیزی کی ہے۔‘ وہ ابھی بات کررہے ہوتے ہیں کہ مہک انہیں کھری کھری سنادیتی ہیں۔‘
وہ کہتی ہیں کہ ’تمہیں سنائی نہیں دے رہا مجھے اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنی ہے۔’ادھر شمشیر نے مہک کے کزن کو کہا کہ ’اب اگر اسے تنگ کیا تو تمہاری دونوں ٹانگیں توڑ دوں گا۔‘
کیا شمشیر، بابا صاحب سے مہک کو بچالیں گے، کیا شمشیر اور مہک کے درمیان کزن احسن سے متعلق غلط فہمیاں دور ہوگئیں؟ کیا ندا کا شک دور ہوپائے گا؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھیں۔