پیر, ستمبر 16, 2024
اشتہار

کمل ہاسن نے اے آئی کی تعلیم کیلیے کالج میں داخلہ لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار و فلمساز کمل ہاسن نے 69 سال کی عمر میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی تعلیم کیلیے کالج میں داخلہ لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمل ہاسن ایک معروف انسٹی ٹیوٹ سے مصنوعی ذہانت کی تعلیم حاصل کرنے کیلیے امریکا چلے گئے جہاں وہ 90 روزہ کورس میں شرکت کریں گے۔

نامور اداکار و فلمساز کو بالی وڈ میں اپنے کام اور اداکاری صلاحیت کیلیے جانا جاتا ہے لیکن اب انہوں نے اپنی توجہ اے آئی کی طرف مبذول کی ہے۔

- Advertisement -

کمل ہاسن گزشتہ ہفتے امریکا روانہ ہوئے لیکن وہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے سبب صرف 45 دن ہی کورس میں شرکت کر سکیں گے اور بھارت واپس لوٹ جائیں گے۔

اداکار کا اے آئی کی تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ٹیکنالوجی فلمی صنعت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ کمل ہاسن کو آخری مرتبہ فلم (Kalki 2898 AD) اور ’انڈین 2‘ میں دیکھا گیا۔ وہ آئندہ سُپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ ڈائریکٹر ایٹلی کی فلم میں نظر آئیں گے جس کی شوٹنگ جنوری 2025 میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں