اشتہار

حلف اٹھانے سے پہلے کملا ہیرس کے ساتھ پیش آیا واقعہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا کی نو منتخب نائب صدر کملا ہیرس کے ساتھ تقریبِ حلف برداری سے قبل ایک واقعہ پیش آیا جس میں وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق انتقال اقتدار اور حلف برداری کے حوالے سے وائٹ ہاؤس میں مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ کرونا کی وجہ سے بھی تقریب کو مختصر رکھا گیا۔

حلف برداری سے قبل جوبائیڈن نے گرجا گھر میں حاضری دی اور پھر وہ وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نےامریکا کے 46ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا جبکہ اُس سے قبل کملا ہیرس نے بطور نائب صدر حلف اٹھایا۔

- Advertisement -

تقریب حلف برداری میں جاتے وقت نومنتخب نائب صدر کا پیر سیڑھیوں سے پھسل گیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کملاہیرس اپنے شوہر ڈاوج ایمہوف کے ساتھ تقریبِ حلف برداری میں جارہی تھیں کہ اسی دوران سیڑھیاں اترتے ہوئے وہ لڑکھڑا گئیں۔ کملا ہیرس نے توازن بگڑنے پر فورا شوہر کا ہاتھ پکڑا اور خود کو سنبھال لیا۔

واضح رہے کہ  کملاہیرس نےامریکی تاریخ کی پہلی خاتون نائب صدرکاحلف اٹھایا، امریکی سپریم کورٹ کی جج سونیا سوٹومیئر نے اُن سے حلف لیا جس میں انہوں نے امریکی آئین کی بحالی اور عوام کی خدمت کرنے کے ساتھ ملک کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں: نسلی تعصب دوبارہ سر نہیں‌ اٹھائے گا، ہمیں‌ مل کر کرونا سے لڑنا ہے، امریکی صدر جوبائیڈن

کملاہیرس نے امریکی سپریم کورٹ کی پہلی لاطینی جج سےحلف لیا۔ وہ امریکی تاریخ کی پہلی سیاہ فام اور ایشین نژاد امریکی شہری ہے۔ کملاہیرس کے والد کا تعلق جمیکاسے جبکہ والدہ بھارت سےہیں۔ رپورٹ کے مطابق کملا ہیرس نےخود سونیا سوٹو میئر سے حلف لینے کی درخواست کی تھی۔

کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ ڈیموکریٹ سینیٹر ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں جو بائیڈن کی مخالف تھیں مگر بائیڈن نے اپنے انتخاب کے بعد کملا کو اپنے نائب کے طور پر چنا۔

کملا امریکی ریاست ریاست کیلی فورنیا کی سابق اٹارنی جنرل بھی رہ چکی ہیں اور وہ نسلی تعصب کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران پولیس کے نظام میں اصلاحات کی بھی حامی رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں