جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

’ٹاس جیت کر بولنگ کرنا جنوبی افریقہ کی بڑی بیوقوفی تھی‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ ٹاس جیت کر بولنگ کرنا جنوبی افریقہ کی بڑی بیوقوفی تھی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ خوشی ہے نیدرلینڈز نے ورلڈ کپ کی مضبوط ٹیم کو شکست دی ہے۔

باسط علی نے کہا کہ افریقی بولز بھیگی بلی بنے ہوئے تھے۔

- Advertisement -

اظہر علی کا کہنا تھا کہ ڈچ ٹیم نے بتادیا کہ وہ ورلڈ کپ میں کچھ بھی کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ کپ کے 15ویں میچ میں نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو 38 رنز سے ہرا کر اپ سیٹ کردیا تھا۔

دھرم شالہ میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز کی جانب سے دیے گئے 246 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 42.5 اوورز میں207 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

ڈیوڈ ملر کے 43 اور ہینرک کلاسن کے 28 رنز کے علاوہ کوئی بیٹر وکٹ پر ٹھہر نہ سکا تھا۔

کپتان ٹیمبا باووما16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے، کوئنٹن ڈی کاک 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، وین ڈر ڈوسن 4 اور ایڈن مارکرم ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے تھے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے وین ڈر مروے نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، لوگن وین بیک، پال وین میکرین، بیس دی لیڈ نے بھی دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں