تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

قندھار میں بم دھماکا، ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک

کابل: افغان صوبے قندھار میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 شہری ہلاک ہوگئے، جن میں چار  بچے بھی شامل ہیں۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق قندھار کے گاؤں ڈنڈ سے ایک کار گزر رہی تھی جو سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرائی تو زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوئے، پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔

قندھار کے گورنر حاجی عبداللہ کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی البتہ باضابطہ طور پر کسی گروہ یا تنظیم کی جانب سے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

دوسری جانب غزنی میں بس اور گاڑی کا تصادم ہوا جس کے نتیجے میں پانچ مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص واقعے میں زخمی ہوا، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -