ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

کنگنا رناوت کی متنازع فلم ’ایمرجنسی‘ کب ریلیز ہوگی؟ بالآخر تاریخ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ اداکارہ اور بی جے پی سیاستدان کنگنا رناوت کی متنازع فلم ’ایمرجنسی‘ کی ریلیز کی تاریخ بالآخر سامنے آگئی۔

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ کو بالآخر کئی تاخیر کے بعد ریلیز کی نئی تاریخ مل گئی ہے، اداکارہ کی اس فلم کو 14 جون 2024 کو سینیما میں ریلیز ہونا تھا، لیکن فلم کی ریلیز مختلف جاری تنازعات کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kangana Ranaut (@kanganaranaut)

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ایمرجنسی بھارتی جمہوریت کی تاریخ کے سب سے متنازعہ واقعات میں سے ایک ہندوستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم، مسز اندرا گاندھی کے سیاسی کیریئر کے گرد گھومتی ہے جن کی پالیسیوں نے انڈیا کی تاریخ کو تبدیل کیا تھا۔

تاہم اب اداکارہ کنگنا رناوت نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی فلم کے حوالے سے ایک پوسٹر جاری کیا ہے، اداکارہ نے اعلان کیا ہے کہ فلم باضابطہ طور پر 17 جنوری 2025 کو ریلیز ہوگی۔

فلم ایمرجنسی میں کنگنا نہ صرف مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں بلکہ انہوں نے اس فلم کی ہدایت کار، مصنف اور پروڈیوسر کی ذمہ داریاں بھی نبھائی ہیں۔

اس فلم میں انوپم کھیر، ملند سومن، ماہیما چوہدری، اور شریاس تلپڑے سمیت دیگر کاسٹ بھی شامل ہیں، فلم میں  شریاس تلپڑے نے اٹل بہاری واجپائی کا کردار ادا کیا ہے، جب کہ انوپم کھیر نے جے پرکاش نارائن کا کردار ادا کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں