تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

وِل اسمتھ کے تھپڑ پر کنگنا رناوت کی پوسٹ

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت آسکر ایوارڈز کی تقریب کے دوران کامیڈین کو اسٹیج پر تھپڑ مارنے والے امریکی اداکار وِل اسمتھ کی حمایت میں آگے آ گئیں۔

کنگنا رناوت نے واقعے پر اپنے ردِ عمل میں کہا کہ اگر میں وِل کی جگہ ہوتی تو یہی کرتی، کنگنا نے نہ صرف ول اسمتھ کی بیوی کی بیماری کو مذاق کا نشانہ بنانے والے کامیڈین کرس راک کو بے وقوف کہا بلکہ ان کی باتوں پر ہنسنے والوں بھی بے وقوف قرار دے دیا۔

سوشل سائٹ پر اپنی اسٹوری پوسٹ میں بالی ووڈ میں اپنے بے باک انداز کے لیے مشہور اداکارہ کنگنا رناوت نے لکھا ‘اگر کوئی بے وقوف کچھ بے وقوف لوگوں کو ہنسانے کے لیے میری ماں یا بہن کی بیماری کا مذاق اڑاتا تو میں بھی وِل اسمتھ کی طرح اسے تھپڑ مارتی۔’

کنگنا رناوت نے مزید لکھا کہ کاش وہ میرے شو ‘لاک آپ’ میں آئیں۔

یاد رہے کہ اتوار کو 94 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں آسکر کی تاریخ کا ایک ناقابل یقین واقعہ رونما ہوا، میزبانی کے دوران کرس راک نے وِل اسمتھ کی اہلیہ جاڈا پنکیٹ کے گنج پن کی بیماری مذاق اڑایا، سامنے بیٹھے ول اسمتھ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اسٹیج پر جا کر کرس کے منہ پر تھپڑ دے مارا۔

آسکر تقریب میں میزبان کو تھپڑ، وِل اسمتھ کے بیٹے کا ٹوئٹ میں ردِ عمل

کرس راک نے ایک فلم ‘جی آئی جین’ کو لے کر وِل اسمتھ کی اہلیہ کا مذاق اڑایا تھا، انھوں نے جاڈا کے گنج پن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا اس فلم میں انھیں گنجا ہونے کی وجہ سے شامل کیا گیا تھا، یہ سن کر وِل اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

واضح رہے کہ پچھلے سال جاڈا پنکیٹ اسمتھ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایلوپیشیا بیماری میں مبتلا ہیں، جس کی وجہ سے انھیں اپنے سر کے بال ہٹانے پڑے۔

Comments