جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

کنگنا نے اب تک شادی نہ ہونے کی اصل وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔ وہ اکثر کسی نہ کسی حوالے سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے اب تک شادی نہ ہونے کی اصل وجہ بیان کر دی ہے۔ اداکارہ کا ماننا ہے کہ لڑکوں کو مارنے کی افوائیں اس کی اہم وجہ ہیں۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کنگنا رناوت نے کہا کہ میرے بارے میں افواہیں پھیلا دی گئیں کہ میں لڑکوں کو مارتی ہوں اور اسی وجہ سے اب تک میری شادی نہیں ہو سکی ہے۔

مزید پڑھیں: کنگنا کی نظر میں‌ کوڑے کا ڈھیر کون؟

انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ فلموں میں سخت کردار ادا کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ میں حقیقی زندگی میں بھی سخت ہوں اور لڑکوں سے سختی سے پیش آتی ہوں۔

کنگنا رناوت نے انٹرویو میں کہا کہ حقیقی زندگی میں مجھے کبھی کسی نے لڑتے ہوئے نہیں دیکھا، یہ میرے خلاف صرف پروپیگنڈا ہے۔

کام کے حوالے سے بات کریں تو کنگنا رناوت کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم ”دھاکڑ“ رواں ماہ سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم میں اداکار ارجن رامپال بھی نطر آئیں گے۔

فلم کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جب کہ فلم 20 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں