تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کیا آپ نے کینگرو کو تیرتے دیکھا ہے؟ نہیں تو ویڈیو دیکھیں

کینبرا : آسٹریلیا میں ایک کینگرو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ریسکیو کیے جانے والے ایک کینگرو کو دوبارہ جھیل میں چھلانگ لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دنیا بھر میں بسنے والے جانداروں کوگرمی لگتی ہے جس سے بچنے کےلیے وہ کچھ نہ انتظام کرتے ہیں اور جو تیراکی کی صلاحیت رکھتے ہیں وہ سمندر،جھیل یا دریا میں تیراکی کرکےگرمی سے چھٹکارا حاصل کرلیتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ دلچسپ واقعہ آسٹریلیا میں پیش آیا ہے جہاں ایک کینگرو گرمی سے بچنےکےلیے جھیل میں چھلانگ لگارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیا کیونکہ اسی کینگرو کو پولیس نے ریسکیو کیا تھا اور جیسے ہی اسے پانی سے خشکی لائے اس نے دوبارہ پانی میں چھلانگ لگادی۔

Jetski police in Canberra attempt to arrest swimming suspect [OC] from r/australia

میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 سیکنڈ کے اس کلپ میں ایک کینگرو کو کینبرا کی جھیل برلی گریفن میں ڈوبتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور جب جیٹ اسکی پر دو پولیس اہلکاروں نے جانور کو بچانے کی کوشش کی اور اسے جھیل کے کنارے پر واپس لائے تو اس نے دوبارہ چھلانگ لگا دی۔

اطلاعات کے مطابق ، جیسے ہی کینبرا کے رہائشیوں نے اس واقعے پر خطرے کی گھنٹی اٹھائی ، پولیس نے تیزی سے کاروائی کی اور جلد ہی جیٹ اسکی پر کینگرو کو بچانے کے لئے چلے گئے ، جو جانور کو بچانے کے لئے اندرونِ شہر میں شاذ و نادر ہی استعمال ہوتی ہے۔

پولیس ترجمان نےمیڈیا ذرائع کو بتایا کہ کینگرو کو بعدازاں دوبارہ بچایا گیا اور جانوروں کو ریسکیو کرنے والے کارکنوں کے حوالے کیا ، جنہوں نے اسے بش لینڈ میں منتقل کردیا۔

کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وسیع پیمانے پر شیئر کی جانے والی اس ویڈیو پر صارفین نے مزاحیہ ردعمل کا اظہار کیا اور پولیس افسران کو مشورہ دیا کہ وہ کینگرو کو پانی میں نہ جانے دیں کیونکہ وہ "زبردست تیراک” ہیں۔

کچھ صارفین نے پولیس اہلکار کو سراہتے ہوئے کہا پولیس افسران نے اسے پانی سے باہر لاکر ایک احسان کیا کہ مصنوعی جھیل سے باہر آنے کے راستے نہیں تھے۔

Comments

- Advertisement -