اشتہار

بالی ووڈ‌ گلوکارہ کے پانچویں‌ کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ‌ آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ گلوکارہ کانیکا کپور کے پانچویں کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ نے کہ لکھنؤ کے اسپتال پی جی آئی میں کرونا کی تشخیص کا پانچویں بار ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ انہیں کچھ دیر قبل موصول ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کانیکا کپور کے پانچویں بار ہونے والے ٹیسٹ نیگیٹیو آیا یعنی انہوں نے وائرس کو شکست دے دی۔ ڈاکٹرز نے گلوکارہ کو فی الحال گھر جانے کی اجازت نہیں دی اور انہیں چند روز تک اسپتال میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ بالی ووڈ کے مشہور گانے گانے والی گلوکارہ مریکا سے بھارت واپس پہنچیں تو انہیں کرونا کی علامات ظاہر ہوگئیں تھیں جسے کانیکا نے نظر انداز کیا اور لوگوں سے معمول کے مطابق میل جول برقرار رکھا۔

کانیکا نے ایک تقریب میں شرکت کی تھی جس میں تین سو سے زائد اعلیٰ شخصیات شریک تھیں جن میں ججز، اراکین اسمبلی شامل تھے۔ بعد ازاں گلوکارہ نے کرونا کی تشخیص کی تصدیق کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’مجھے نزلہ زکام کی شکایت تھی جس کے بعد میں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا اور اس کی رپورٹ مثبت آئی‘۔ انہوں نے لکھا تھا کہ ’اب میں اور میرے تمام گھر والے قرنطینہ میں چلے گئے ہیں‘۔

بعد ازاں گلوکارہ کے خلاف پولیس نے تین مقدمات درج کیے اور انہیں گھر سے اسپتال منتقل کیا، کانیکا نے13 روز میں چار ٹیسٹ کروائے جن کی رپورٹ پازیٹیو آئی البتہ دو روز قبل ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹیو آئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں