جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

سفاک ٹیچر نے کمسن طالب علم کا ہاتھ ڈرل مشین سے زخمی کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں اسکول کے طالب علم پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے جسے دیکھ کر لوگوں کے دل دہل گئے، سفاک استاد نے بچے کا ہاتھ ڈرل مشین سے زخمی کر ڈالا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر کانپور کے ایک نجی اسکول میں سفاک ٹیچر نے اپنے طالب علم کو محض اس بات پر ڈرل مشین چلا کر زخمی کردیا کہ وہ دو کا پہاڑا کیوں نہ سنا سکا۔

مذکورہ ٹیچر لائبریری میں مرمت کے کام کی دیکھ بھال کر رہا تھا کہ اس دوران اس نے9 سالہ طالب علم کو وہاں سے گزرتے ہوئے دیکھا تو اس سے دو کا پہاڑا سنانے کو کہا۔

پہاڑا یاد نہ ہونے پر ٹیچر نے سزا دیتے ہوئے وہاں موجود ڈرل مشین اٹھائی اور بچے کے ہاتھ پر چلا دی، قریب ہی موجود کلاس کے دیگر بچوں نے فوراً ڈرل مشین کی تار الیکٹرک بورڈ سے نکال دی جس سے وہ زیادہ زخمی ہونے سے محفوظ رہا۔

رپورٹس کے مطابق بچے کے زخمی ہونے پر اسے اسکول میں ہی طبی امداد دی گئی، بعد ازاں والدین نے بچے کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر اسکول کے باہر احتجاج کیا اور ٹیچر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مقامی انتظامیہ نے ٹیچر کو معطل کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، ایجوکیشن افسران معاملے کی جانچ کر کے رپورٹ بھیجیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں