تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

کپل شرما پاکستان آنے کے خواہش مند کیوں؟

ممبئی: بھارت کے معروف مزاحیہ اداکار کپل شرما نے پاکستان آنے کی خواش کا اظہار کردیا۔

کپل شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے فالوورز کے لیے ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیے۔

ایک صارف نے کپل شرما سے دریافت کیا کہ ’پاکستان آنے کی کوئی امید ہے؟، پاکستانی مداحوں کے لیے کوئی ایک لفظ کہہ دیں‘۔

اس ٹویٹ کے جواب میں کپل نے لکھا کہ ’میں شری کرتار پور صاحب کا دورہ کرنا چاہتا ہوں، مگر دیکھنا یہ ہے کہ یہ خواہش کب پوری ہوتی ہے‘۔

واضح رہے کہ پنجاب کے ضلع نارروال کے علاقے شکر گڑھ میں سکھ برداری کا مقدس ترین مقام موجود ہے، جہاں ہر سال لاکھوں بھارتی سکھ زیارت کے لیے آتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرتار پور راہداری کی پہلی سالگرہ شایان شان انداز میں منائی جائے گی

حکومت پاکستان نے 2019 میں کرتار پور راہداری منصوبے کا آغاز کیا جس کے تحت سکھ یاتری کرتار پور آتے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت کے اس اقدام کو دنیا بھر میں سراہا گیا تھا۔

کرتاپور راہداری کھلنے کے بعد اب تک بھارت سے ہزاروں کی تعداد میں سکھ زیارت کے لیے کرتار پور آچکے ہیں، جن میں معروف اداکار اور شخصیات بھی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -