ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

کاراباخ تنازع: آذربائیجان کا اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آذربائیجان کا کہنا ہے کہ آرمینیا کی فوج شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آذر بائیجان کے اسلام آباد کے سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ تازہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمینیا کی فوج شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

سفارت خانے کے بیان کے مطابق آرمینیا کی جانب سے بلااشتعال راکٹ گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے، مسلح افواج نے اتوار کو توتار شہر میں شہریوں اور شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔

دریں اثنا آرمینیائی فوج نے ضلع فوزی کے شہر ہوراڈیز پر بھی راکٹ فائر کرنا جاری رکھا۔

آذربائیجان کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہمارا دوسرا سب سے بڑا شہر ‘گانجا’ حملہ آور ملک کے علاقے سے راکٹ فائر کی زد میں ہے، گولہ باری کا سلسلہ بستور جاری ہے۔

کاراباخ‌ تنازعہ : آرمینیا کی پسپائی، آذربائیجان کی فوج نے علاقہ فتح کرلیا

وسطی ایشیائی ممالک آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان گزشتہ کچھ دنوں سے نگورنوکاراباخ ریجن کے تنازعے پر خونی جھڑپیں جاری ہیں، دونوں ممالک کی جانب سے متنازعہ علاقے پر قبضہ کرنے کے لیے بھاری گولہ کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل آذربائیجان کی افواج کی جانب سے نگورنوکاراباخ ریجن کے مزید سات علاقوں پر قبضے کا دعویٰ کیا گیا تھا بعد ازاں آذربائیجان کے صدر باقاعدہ شہر جبرائیل پر کنٹرول حاصل کرنے کا بھی اعلان کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں