کراچی : لانڈھی میں مال بردار ٹرک کو آگ لگانے کے واقعے پر پولیس نے 10 افراد کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں مال بردار ٹرک کو آگ لگانے کے واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 افراد کو حراست میں لے لیا۔
زیرحراست افرادمیں سردان،عرفان علی ،ماجد،خرم ،دانش ، وسف چانڈیو،اسد،عبدالحفیظ ،حذیفہ شامل ہیں تاہم زیرحراست ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے لانڈھی تھانے منتقل کردیا ہے۔
پولیس نے کہا قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
یاد رہے کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے سے نامعلوم افراد سرگرم ہیں ، تین ٹرکوں کو آگ لگادی گئی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ لانڈھی ، کورنگی اور الکرم اسکوائر پر تین مال بردار ٹرکوں کو آگ لگائی گئی، لانڈھی میں جس ٹرک کو جلایا گیا اس پر چینی کی بوریاں اور عوامی کالونی میں جس ٹرک کو نقصان پہنچایا گیا اس پر سیمنٹ کی چادریں تھیں۔