جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

کراچی: کالعدم تحریک طالبان کے 3دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے 3دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس بنیاد پر کراچی کے علاقے گلشن معمار میں مشترکہ کارروائی کی، اس دوران کالعدم تحریک طالبان کے 3دہشت گرد گرفتار ہوئے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں یاسین، اکرام اللہ عرف فیصل اور محمدخالد عرف عمر شامل ہے جو شہر میں اپنے ناپاک عزائم رکھتے تھے۔

رینجرز نے بتایا کہ ان میں سے دو دہشت گرد حال ہی میں افغانستان سے آئے تھے، دنوں دہشت گرد کراچی میں کارروائی کرنا چاہتے تھے، ملزمان کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سعد بلال عرف ہمایوں گروپ سے ہے۔

کراچی سے انتہائی خطرناک تربیت یافتہ 2 دہشت گرد گرفتار

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے متعدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 13 نومبر کو سی ٹی ڈی نے کالعدم سپاہ محمد پاکستان کے انتہائی خطرناک تربیت یافتہ 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا، ملزمان نے 2011 سے 2014 تک مذہبی ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں