تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کراچی: کوچنگ سینٹر میں طالب علم کی فائرنگ، ساتھی جاں بحق

کراچی: شہرقائد میں افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں معمولی جھگڑے پر طالب علم نے فائرنگ کرتے ہوئے اپنے ساتھی کو زخمی کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ گلشن اقبال 13 ڈی میں واقع ایک کوچنگ سینٹر میں پیش آیا ،جہاں فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم شدید زخمی ہوا ہے۔

پولیس حکام نے واقعے سے متعلق بتایا کہ گذشتہ روز کوچنگ میں کچھ طلبا کا جھگڑا ہوا تھا تاہم انتظامیہ نے ان میں صلح کراتے ہوئے معاملہ رفع دفع کرادیا تھا تاہم آج ایک نوجوان اپنے ہمراہ چند لڑکوں کو لایا ، جس نے کوچنگ سینٹر کے اندر گھس کر کلاشنکوف سے فائرنگ کرتے ہوئے طالب علم کو شدید زخمی کیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کے فوری بعد زخمی طالب علم کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا، جاں بحق نوجوان کی شناخت احسان اختر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق کوچنگ سینٹر کے اندر فائرنگ کرنے والے طالب علم کی شناخت لقمان کے نام سے ہوئی ہے، واقعے کے بعد ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش کے لئے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ

واقعے کے فوری بعد ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ طارق مستوئی نے جائے حادثے کا دورہ کیا، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ دونوں طلبہ کوچنگ سینٹرمیں پڑھتےہیں، جن کے درمیان کل لڑائی ہوئی تھی مگر انتظامیہ نے صلح کرادی تھی۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ طالب علم کوچنگ سینٹر میں بڑا اسلحہ کیسے لایا؟ اس پر تفتیش کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ ملزم لقمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -