منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کراچی کی سڑکوں پر دوڑتے ‘خونی ڈمپر’ نے ایک اور شخص کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں ہیوی ٹریفک موت باٹننے لگی، ایک اور شہری ڈمپر کی زد میں آکر موت کی وادی میں چلاگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان پل پر ڈمپر کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیو نے رکنے کے بجاے فرار ہونے کی کوشش کی تو مشتعل شہریوں نے ڈمپر کا پیچھا شروع کردیا۔

رپورٹ کے مطابق مشتعل افراد کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے ڈمپر ڈرائیور ہواس باختہ ہوا اور تیز رفتاری کے باعث ڈمپر ہی الٹ گیا، تاہم ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں ٹیپو سلطان پل کو بھی نقصان پہنچا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نےحاصل کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی : 2 ماہ میں 151 شہریوں کا ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے کا انکشاف

امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر جاں بحق موٹر سائیکل سوار کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا ہے، فوری طور پر لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں 2 ماہ میں 151 شہریوں کا ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ایدھی انفارمیشن رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنوری سے2مارچ تک151شہری حادثات میں جاں بحق ہوئے جبکہ 2 ماہ 2 دن کے اندر 7سو 84 افراد زخمی ہوئے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں