تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

ملیر ایکسپریس وے پر کام کا آغاز، کچی سڑک ہموار کی جانے لگی

کراچی : ملیرایکسپریس وے پر ابتدائی کام کا آغاز ہوگیا ، مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کورنگی سے قائدآباد ملیربرج پہنچنے میں صرف بیس منٹ لگے۔

تفصیلات کے مطابق ملیر ایکسپریس وے پر کام شروع کردیا گیا اور عارضی کچی سڑک ہموار کی جانے لگی، ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضی وہاب نے ملیر ایکسپریس وے سائٹ کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

کراچی کے ایڈمنسٹریٹر نے قیوم آباد سے قائدآباد تک ملیر ایکسپریس وے کی سائٹ کا معائنہ بھی کیا۔

اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس جگہ کا دورہ کرکے بہت خوشی ہوئی ، کورنگی سے قائد آباد تک کا راستہ بنا دیا گیا ہے، جسے اب ہموار کیا جا رہا ہے جبکہ کورنگی سے قائد آباد تک زیر تعمیر راستے پر بھی سفر کیا۔

مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویبب سائٹ ٹوئٹر پرکورنگی سے قائد آباد کے قریب ملیر برج پہنچنے میں صرف20 منٹ لگے ، کچا روڈ پر کام مکمل ہونے سے سفرمیں آسانی اور ٹریفک کا مسئلہ حل ہوگا۔

خیال رہے بلاول بھٹو نے 24 دسمبر کو ایکسپریس وے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا، ملیر ایکسپریس وے کو کراچی اور حیدرآباد کے درمیان شہر کو M-9 موٹروے سے ملانے کے لیے 38.5 کلومیٹر طویل ہائی اسپیڈ ٹول ایکسپریس وے کے طور پر ایک رسائی کنٹرولڈ بنایا جائے گا۔

چھ لین ہائی وے کا منصوبہ 27.58 ارب روپے کی لاگت سے 30 ماہ میں مکمل ہو گا اور منصوبے میں چھ انٹرچینج ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -