تازہ ترین

توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان کو طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی...

توشہ خانہ کیس :عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کل نیب میں طلب

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ...

درندہ صفت ملزمان کی 15 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی

کراچی: شہرقائد میں حوا کی ایک اور بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ بلدیہ ٹاؤن میں پیش آیا ، جہاں پندرہ سالہ لڑکی سے چار افراد نے مبینہ طور پر زیادتی کیے۔

پولیس سرجن نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق کی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق چار ملزمان نے اغوا کے بعد لڑکی کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی

افسوسناک واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ لڑکی اپنی دادی کے گھر سے نکلی تو ملزم ساجد جوجو نے روک کر اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بناڈالا،زیادتی کےبعد ملزمان مجھےنیم بیہوشی کی حالت میں پھینک کرفرار ہوگئے۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بیان کے بعد کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا ہے اور اس سے تفتیش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ چار جنوری کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ دوست کے ساتھ پارک آئی تھی دو افراد نے گن پوائنٹ پر روکا اور جنگل میں لیجاکر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

Comments