اشتہار

خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والا اسلحہ اسمگلر گرفتار، کے پی سے اسلحہ لانے کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

رپورٹر: عدنان راجپوت

کراچی: شہر قائد میں خود حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والا ایک اسلحہ اسمگلر گرفتار کر لیا گیا ہے، جس نے خیبر پختون خوا سے اسلحہ لانے کا اعتراف کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹگیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے کراچی کے علاقے سچل محمد خان گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی اسلحہ اسمگلر بابر کو گرفتار کر لیا ہے۔

- Advertisement -

ایس ایس پی ایس آئی یو جنید شیخ کے مطابق ملزم بابر کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کیا گیا، ملزم نے اسلحہ کے پی کے سے کراچی میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کو فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

گرفتار ملزم اسلحہ کی اسمگلنگ کے دوران خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کر رہا تھا، ملزم غیر قانونی اسلحہ کے پی کے سے بذریعہ بس کراچی لایا تھا۔

ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں