اشتہار

کراچی: عمارت منہدم ہونےکا واقعہ، بھائی ملبے تلے دبنے والے نوجوان کو تسلیاں‌ دیتا رہا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے تلے دبنے والے متاثرہ شخص کا بھائی ٹیلی فون پر نوجوان کو تسلیاں دیتا رہا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں واقع رضویہ تھانے کی حدود میں پانچ منزلہ عمارت اچانک منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں اب تک 11 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی جبکہ حادثے میں 35 مکین زخمی بھی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملبے میں تاحال لوگ دبے ہوئے ہیں جنہیں ہر صورت بچانے کی  کوشش کی جارہی ہے۔ متاثرہ گھرانے کے ایک نوجوان نے اپنے بھائی صفیان اور جہانزیب سے موبائل فون پر رابطہ کیا اور انہیں تسلیاں دیں کہ ٹیمیں پہنچ چکیں ہیں اور جلد وہ لوگ باہر نکل آئیں گے۔

- Advertisement -

نوجوان موبائل پر اپنے بھائی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے زار و قطار روتا رہا اور ریسکیو حکام سے التجا کرتا رہا کہ وہ اُس کے بھائی کو بچا لیں۔

ضلع وسطی کے چیئرمین اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ریحان ہاشمی کے مطابق حادثے میں 32 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 20 کو طبی امداد دینے کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں 3 منزلہ رہائشی عمارت منہدم، 11 افراد جاں بحق، 35 زخمی

عمارت کا ملبہ ہٹانے کے لیے جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں پاک فوج، پاکستان رینجرز کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں، تنگ گلیوں اور گنجان آبادی کی وجہ سے مشینری کا جائے وقوعہ پر پہنچنا ممکن نہیں ہے جس کی وجہ سے ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی سے رپورٹ بھی طلب کی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں